EN हिंदी
اگر ان بازووں میں دم نہیں ہے | شیح شیری
agar in bazuon mein dam nahin hai

غزل

اگر ان بازووں میں دم نہیں ہے

شارب لکھنوی

;

اگر ان بازووں میں دم نہیں ہے
تو گلشن بھی قفس سے کم نہیں ہے

مرے ساز جنوں کے چھیڑنے کو
کلی کا اک تبسم کم نہیں ہے

مجھے دنیا مرے عالم میں دیکھے
ہر اک عالم مرا عالم نہیں ہے

نہ دے مجھ کو فریب عشق دنیا
فریب زندگی کچھ کم نہیں ہے

غم توہین مے خانہ ہے شاربؔ
مجھے تشنہ لبی کا غم نہیں ہے