EN हिंदी
افسوس کہ دنداں کا کیا رزق فلک نے (ردیف .. ت) | شیح شیری
afsos ki dandan ka kiya rizq falak ne

غزل

افسوس کہ دنداں کا کیا رزق فلک نے (ردیف .. ت)

مرزا غالب

;

افسوس کہ دنداں کا کیا رزق فلک نے
جن لوگوں کی تھی در خور عقد گہر انگشت

کافی ہے نشانی ترا چھلے کا نہ دینا
خالی مجھے دکھلا کے بہ وقت سفر انگشت

لکھتا ہوں اسدؔ سوزش دل سے سخن گرم
تا رکھ نہ سکے کوئی مرے حرف پر انگشت