ادھورے خواب کا چہرہ اداسی
بدلتے وقت کا لہجہ اداسی
چراغ آخر شب آخری لو
خموشی بولتی ہے یا اداسی
گماں کا پہلا منظر روشنی ہے
گماں کا آخری لمحہ اداسی
ترا ہونا بھی اب کافی نہیں ہے
اداسی ہے بہت بے جا اداسی
یہ پھیکی مسکراہٹ بھیگی پلکیں
پرانی یاد کا رشتہ اداسی

غزل
ادھورے خواب کا چہرہ اداسی
راحل بخاری