EN हिंदी
ابر اترا ہے چار سو دیکھو | شیح شیری
abr utra hai chaar-su dekho

غزل

ابر اترا ہے چار سو دیکھو

سعد اللہ شاہ

;

ابر اترا ہے چار سو دیکھو
اب وہ نکھرے گا خوب رو دیکھو

سرخ اینٹوں پہ ناچتی بارش
اور یادیں ہیں رو بہ رو دیکھو

ایسے موسم میں بھیگتے رہنا
ایک شاعر کی آرزو دیکھو

وہ جو زینہ بہ زینہ اترا ہے
عکس میرا ہے ہو بہو دیکھو

اپنی سوچیں سفر میں رہتی ہیں
اس کو پانے کی جستجو دیکھو

دل کی دنیا ہے دوسری دنیا
ایسے منظر کو با وضو دیکھو

اک سکوں ہے اگرچہ بستی میں
سعدؔ اندر کی ہاؤ ہو دیکھو