EN हिंदी
اب وہ جو نہیں ان کی تمنا بھی بہت ہے | شیح شیری
ab wo jo nahin unki tamanna bhi bahut hai

غزل

اب وہ جو نہیں ان کی تمنا بھی بہت ہے

سجاد باقر رضوی

;

اب وہ جو نہیں ان کی تمنا بھی بہت ہے
جینے کے لئے شورش دنیا بھی بہت ہے

اب سرد ہوا شعلۂ جاں سوز جنوں بھی
اب گرمیٔ حسن رخ زیبا بھی بہت ہے

خوش قامتی سرو کا چرچا ہے غنیمت
اب تذکرۂ نرگس و لالہ بھی بہت ہے

تم کون سے تھے ایسے سزا وار عنایت
وہ پوچھ رہے ہیں تمہیں اتنا بھی بہت ہے

یا تلخیٔ مے ہی تھی جواب غم دنیا
یا ذکر مے و ساغر و مینا بھی بہت ہے

یا گردش دوراں کو بھی خاطر میں نہ لاتے
یا اب کسی امید پہ جینا بھی بہت ہے