EN हिंदी
اب کے میدان رہا لشکر اغیار کے ہاتھ | شیح شیری
ab ke maidan raha lashkar-e-aghyar ke hath

غزل

اب کے میدان رہا لشکر اغیار کے ہاتھ

جواز جعفری

;

اب کے میدان رہا لشکر اغیار کے ہاتھ
گروی اس پار پڑے تھے مرے سالار کے ہاتھ

ذہن اس خوف سے ہونے لگے بنجر کہ یہاں
اچھی تخلیق پر کٹ جاتے ہیں معمار کے ہاتھ

اب سر قریۂ بے دست پڑا ہے کشکول
روز کٹ جاتے تھے اس شہر میں دو چار کے ہاتھ

لوٹ کچھ ایسی مچی شہر کا در کھلتے ہی
ہر طرف سے نکل آئے در و دیوار کے ہاتھ

ہم سر شاخ سناں قریہ بہ قریہ مہکے
ہم نے اس جنگ میں سر جیت لیے ہار کے ہاتھ

سایہ سوزی میں تو ہم لوگ تھے سورج کے حلیف
اب ہدف ٹھہرے کہ جب جل گئے اشجار کے ہاتھ