اب جی رہا ہوں گردش دوراں کے ساتھ ساتھ
یہ ناگوار فرض ادا کر رہا ہوں میں
اے رب ذو الجلال تری برتری کی خیر
اب ظالموں کی مدح و ثنا کر رہا ہوں میں
شورشؔ مری نوا سے خفا ہے فقیہ شہر
لیکن جو کر رہا ہوں بجا کر رہا ہوں میں
غزل
اب جی رہا ہوں گردش دوراں کے ساتھ ساتھ (ردیف .. ن)
شورش کاشمیری