EN हिंदी
عاشق کے مکھ پہ نین کے پانی کو دیکھ توں | شیح شیری
aashiq ke mukh pe nain ke pani ko dekh tun

غزل

عاشق کے مکھ پہ نین کے پانی کو دیکھ توں

ولی محمد ولی

;

عاشق کے مکھ پہ نین کے پانی کو دیکھ توں
اس آرسی میں راز نہانی کوں دیکھ توں

سن بے قرار دل کی اول آہ شعلہ خیز
تب اس حرف میں دل کے معانی کوں دیکھ توں

خوبی سوں تجھ حضور و شمع دم زنی میں ہے
اس بے حیا کی چرب زبانی کوں دیکھ توں

دریا پہ جا کے موج رواں پر نظر نہ کر
انجھواں کی میرے آ کے روانی کوں دیکھ توں

تجھ شوق کا جو داغ ولیؔ کے جگر میں ہے
بے طاقتی میں اس کی نشانی کوں دیکھ توں