EN हिंदी
عاشق بپت کے مارے روتے ہوئے جدھر جاں | شیح شیری
aashiq bipat ke mare rote hue jidhar jaan

غزل

عاشق بپت کے مارے روتے ہوئے جدھر جاں

آبرو شاہ مبارک

;

عاشق بپت کے مارے روتے ہوئے جدھر جاں
پانی سیں اس طرف کی راہیں تمام بھر جاں

مر کر ترے لباں کی سرخی کے تئیں نہ پہنچے
ہر چند سعی کر کر یاقوت و لعل و مرجاں

جنگل کے بیچ وحشت گھر میں جفا و کلفت
اے دل بتا کہ تیرے مارے ہم اب کدھر جاں

اک عرض سب سیں چھپ کر کرنی ہے ہم کوں تم سیں
راضی ہو گر کہو تو خلوت میں آ کے کر جاں