EN हिंदी
آرزوئے وصال میں سب ہیں | شیح شیری
aarzu-e-visal mein sab hain

غزل

آرزوئے وصال میں سب ہیں

رضا عظیم آبادی

;

آرزوئے وصال میں سب ہیں
جستجوئے محال میں سب ہیں

ہجر اپنی طرف سے ہے ورنہ
اس طرف سے وصال میں سب ہیں

وائے غفلت ادھر کی کہتے نہیں
اپنی ہی قیل و قال میں سب ہیں

اے رضاؔ تجھ کو کچھ خیال نہیں
اپنے اپنے خیال میں سب ہیں