EN हिंदी
آپ اس کے ہیں یہی اس کو بتا کر دیکھیے | شیح شیری
aap uske hain yahi usko bata kar dekhiye

غزل

آپ اس کے ہیں یہی اس کو بتا کر دیکھیے

نور این ساحر

;

آپ اس کے ہیں یہی اس کو بتا کر دیکھیے
وہ یقیناً مان جائے گی منا کر دیکھیے

آپ کیا جانیں شرابوں کا نشہ کیا ہوتا ہے
ایک دن میری طرح سے ڈگمگا کر دیکھیے

میری یے ویران آنکھیں کہہ رہی ہیں دوستو
سارے سپنے ٹوٹتے ہیں آزما کر دیکھیے

میرے گھر میں آپ کی بس آپ کی تصویریں ہیں
آپ کو جب وقت ہو تو گھر میں آ کر دیکھیے

صرف اتنی دیر کی ہے زندگی اے دوستو
صرف اتنی دیر کو چٹکی بجا کر دیکھیے

جانے کتنے بے قصوروں کو سزائیں مل رہیں
جھوٹ لگتا ہے تمہیں تو جیل جا کر دیکھیے