EN हिंदी
آپ تو گھبرا گئے بیتابیٔ دل دیکھ کر | شیح شیری
aap to ghabra gae betabi-e-dil dekh kar

غزل

آپ تو گھبرا گئے بیتابیٔ دل دیکھ کر

نخشب جارچوی

;

آپ تو گھبرا گئے بیتابیٔ دل دیکھ کر
کیا کہیں گے بندہ پرور اہل محفل دیکھ کر

میں تو ہوں پروردۂ آغوش طوفان فنا
خود ڈبو دیتا ہوں کشتی قرب ساحل دیکھ کر

اک نگاہ لطف کی محتاج ہے تعمیر عشق
آپ کیوں گھبرا گئے ٹوٹا ہوا دل دیکھ کر

وہ بھی نخشبؔ بے خودیٔ دل سے آساں ہو گیا
درد جو بخشا گیا تھا ہم کو مشکل دیکھ کر