EN हिंदी
آپ سے وابستگی کیا خوب ہے | شیح شیری
aap se wabastagi kya KHub hai

غزل

آپ سے وابستگی کیا خوب ہے

فاروق رحمان

;

آپ سے وابستگی کیا خوب ہے
آپ ہیں تو زندگی کیا خوب ہے

آپ سے مل کر ملے دل کو سکون
آپ کی موجودگی کیا خوب ہے

آپ نے پیغام بھیجا ہے ہمیں
آپ کی یہ دل لگی کیا خوب ہے

آپ ہیں بس آپ ہیں بس آپ ہیں
عالم دیوانگی کیا خوب ہے

سر جھکایا تو اٹھایا ہی نہیں
عاشقوں کی بندگی کیا خوب ہے

چاندنی جگنو ستارے اور کرن
نور کی صورت گری کیا خوب ہے

آپ کو لگتا ہے فاروقؔ اجنبی
آپ کی بھی سادگی کیا خوب ہے