EN हिंदी
آپ سے شرح آرزو تو کریں | شیح شیری
aap se sharh-e-arzu to karen

غزل

آپ سے شرح آرزو تو کریں

فانی بدایونی

;

آپ سے شرح آرزو تو کریں
آپ تکلیف گفتگو تو کریں

وہ یہیں ہیں جو وہ کہیں بھی نہیں
آئیے دل میں جستجو تو کریں

اہل دنیا مجھے سمجھ لیں گے
دل کسی دن ذرا لہو تو کریں

رنگ و بو کیا ہے یہ تو سمجھا دو
سیر دنیائے رنگ و بو تو کریں

تم سے ملنے کی آرزو ہی سہی
تم سے ملنے کی آرزو تو کریں

وہ ادھر رخ ادھر ہے میت کا
لوگ فانیؔ کو قبلہ رو تو کریں