EN हिंदी
آپ کا دل کیا مرے دل سے ملا | شیح شیری
aap ka dil kya mere dil se mila

غزل

آپ کا دل کیا مرے دل سے ملا

نوح ناروی

;

آپ کا دل کیا مرے دل سے ملا
ماہ کامل شمع محفل سے ملا

اس کا ملنا جانتے تھے سہل ہم
کتنی دقت کتنی مشکل سے ملا

لطف اس کا ظلم اس کا دیکھیے
مجھ سے مل کر ساری محفل سے ملا

چور ایسا مخبر ایسا چاہئے
مجھ کو دلبر کا پتا دل سے ملا

اب سے کچھ ملنے ملانے کا مزا
آپ کا دل نوحؔ کے دل سے ملا