EN हिंदी
آخری وقت تری راہ سے ہٹ جائیں گے | شیح شیری
aaKHiri waqt teri rah se haT jaenge

غزل

آخری وقت تری راہ سے ہٹ جائیں گے

راہل جھا

;

آخری وقت تری راہ سے ہٹ جائیں گے
تو اگر ہو گیا راضی تو پلٹ جائیں گے

تیری نظروں کے تقاضوں کو تو سہہ لیں گے مگر
ہم ترے لمس کی شمشیر سے کٹ جائیں گے

لوٹتے وقت وہ مانگے گا خوشی سے رخصت
اور ہم روتے ہوئے اس سے لپٹ جائیں گے