EN हिंदी
آخری ہچکی لے گا کون | شیح شیری
aaKHiri hichki lega kaun

غزل

آخری ہچکی لے گا کون

راحل بخاری

;

آخری ہچکی لے گا کون
میری جنگ لڑے گا کون

میرا لہجہ دھیما ہے
میری بات سنے گا کون

سرخ کبوتر زرد منڈیر
یہ تاریخ لکھے گا کون

شاید ہم پر وقت آئے
پہلا وار کرے گا کون

اتنی خاموشی کے بعد
دل کی بات کہے گا کون

میں نے دامن جھاڑ دیا
اتنا درد سہے گا کون

انہونی کی ہونی دیکھ
دوسری بار ملے گا کون