EN हिंदी
آئین اسیری کے یہ معیار نئے ہیں | شیح شیری
aain-e-asiri ke ye mear nae hain

غزل

آئین اسیری کے یہ معیار نئے ہیں

مہر چند کوثر

;

آئین اسیری کے یہ معیار نئے ہیں
زنداں تو وہی ہے در و دیوار نئے ہیں

اخلاص مکینوں کا تو دیکھا نہیں اب تک
ہاں شہر کے سب کوچہ و بازار نئے ہیں

دشمن سے تو کچھ خوف نہ اب ہے نہ کبھی تھا
ڈر یہ ہے کہ اب میرے طرفدار نئے ہیں

باقی نہیں پہلی سی وہ تقدیس محبت
اب حسن نیا اس کے پرستار نئے ہیں

پہچان لیا ہم نے تمہیں راہ نماؤ
باتیں وہی پیرایۂ اظہار نئے ہیں

سہما ہوا سناٹا ہے مخدوش فضائیں
اب دیکھ کے چلے گا یہ آثار نئے ہیں

بازار کی رونق وہی پہلی سی ہے کوثرؔ
اتنا ہے کہ اس بار خریدار نئے ہیں