اٹھا یہ شور وہیں سے صداؤں کا کیوں کر
وہ آدمی تو سنا اپنے گھر میں تنہا تھا
عمر انصاری
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
وہی دیا کہ تھیں عاجز ہوائیں جن سے عمرؔ
کسی کے پھر نہ جلائے جلا بجھا ایسا
عمر انصاری
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
| 2 لائنیں شیری |
وہ چپ لگی ہے کہ ہنستا ہے اور نہ روتا ہے
یہ ہو گیا ہے خدا جانے دل کو رات سے کیا
عمر انصاری
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |