اس رنگ بدلتی دنیا میں پہچان بڑی ہی مشکل ہے
یہ کس کو خبر ہے اے شاہدؔ کس بھیس میں کون لٹیرا ہے
شاہد غازی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
ماجھی نے ڈبویا ہے لہروں نے اچھالا ہے
گردش کے سمندر کا دستور نرالا ہے
شاہد غازی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
| 2 لائنیں شیری |
مفلسوں کی بستی کو بیکسی نے گھیرا ہے
ہر طرف اداسی ہے ظلمتوں کا ڈیرا ہے
شاہد غازی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
تیری فیاضی کے تھے چرچے بہت میں نے سنے
پھر بھی تیرے میکدے سے تشنہ کام آیا ہوں میں
شاہد غازی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
| 2 لائنیں شیری |
تجھے اس گاؤں سے جانا ہے اک دن
حویلی کیوں بنانا چاہتا ہے
شاہد غازی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |