EN हिंदी
میر محمد سلطان عاقل شیاری | شیح شیری

میر محمد سلطان عاقل شیر

6 شیر

اصل میں جلوہ یہ کس کا ہے تو ہی کہہ واعظ
تیرا رب اور سہی میرا صنم اور سہی

میر محمد سلطان عاقل




گالیاں دیں اس نے بے گنتی ہمیں
ہم نے بوسے بھی تو گن گن کے لیے

میر محمد سلطان عاقل




الٰہی تو بھی پیارا بت بھی پیارا پھر سنوں کس کی
ادھر کچھ شیخ کہتا ہے اور اس جانب برہمن بھی

میر محمد سلطان عاقل




پیچیدگئ طبع کی یہ صاف ہے دلیل
معنی الجھ کے رہ گئے ان کے کلام میں

میر محمد سلطان عاقل




پھیکی ہے تیری نصیحت ساتھ میرے غل مچا
شور سے ناصح نمک آ جائے گا تقریر میں

میر محمد سلطان عاقل




شب وصال میں ہے ہے وہ ان کا شرما کر
دبی زبان سے کہنا کہ آرزو کیا ہے

میر محمد سلطان عاقل