بڑی مشکلوں سے کاٹا بڑے کرب سے گزارا
ترے بعد کوئی لمحہ جو ملا کبھی خوشی کا
احسان دربھنگوی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
نظر آتی ہے ساری کائنات میکدہ روشن
یہ کس کے ساغر رنگیں سے پھوٹی ہے کرن ساقی
احسان دربھنگوی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
شاید ابھی باقی ہے کچھ آگ محبت کی
ماضی کی چتاؤں سے اٹھتا ہے دھواں احساںؔ
احسان دربھنگوی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
شوق کے ممکنات کو دونوں ہی آزما چکے
تم بھی فریب کھا چکے ہم بھی فریب کھا چکے
احسان دربھنگوی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
تم اس طرف سے گزر چکی ہو مگر گلی گنگنا رہی ہے
تمہاری پازیب کا وہ نغمہ فضا میں اب تک کھنک رہا ہے
احسان دربھنگوی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |