حجاب ابر رخ مہتاب سے چھلکا
وہ اپنے چہرے سے پردے کو جب ہٹانے لگا
عنبر وسیم الہآبادی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
مجھے یقیں ہے مرا ساتھ دے نہیں سکتا
جو میرے ہاتھوں میں اب ہاتھ دے نہیں سکتا
عنبر وسیم الہآبادی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
تری نگاہ بنی آئنہ مری خاطر
میں خود کو دیکھ کے کل رات مسکرانے لگا
عنبر وسیم الہآبادی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
تو مسکراتی رہے ہے یہ آرزو میری
میں تیری انکھوں کو برسات دے نہیں سکتا
عنبر وسیم الہآبادی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |
زمانہ گزرا ہوا پھر سے یاد آنے لگا
نہ جانے کون مجھے خواب پھر دکھانے لگا
عنبر وسیم الہآبادی
ٹیگز:
| 2 لائنیں شیری |