EN हिंदी
عاصم شہنواز شبلی شیاری | شیح شیری

عاصم شہنواز شبلی شیر

5 شیر

برق باراں تیرگی اور زلزلہ
بدلا بدلا سا ہے موسم کا مزاج

عاصم شہنواز شبلی




گھر گھر جا کر جو سنے لوگوں کی فریاد
اس کو اپنے گھر میں ہی ملے نہ کوئی داد

عاصم شہنواز شبلی




کیسے نکھرے شاعری اور طرز اظہار
اس میں ہوتا ہے میاں خون دل درکار

عاصم شہنواز شبلی




سہمے سہمے قافلے پتھر دل ہیں لوگ
ہم ہیں ان کے بیچ اب یہ تو اک سنجوگ

عاصم شہنواز شبلی




یاد آتا ہے رہ رہ کے چھوٹا سا وہ گاؤں
برگد پیپل کی وہی پیاری پیاری چھاؤں

عاصم شہنواز شبلی