EN हिंदी
یہ ایک فطری عمل ہے | شیح شیری
ye ek fitri amal hai

نظم

یہ ایک فطری عمل ہے

علی ساحل

;

محبت
زندگی کا عارضی ٹھکانا ہے

اور
شہر میں تفریحی مقامات کی قلت

آبادی میں اضافے کی اصل وجہ
یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں

کرائے کے مکانوں میں پیدا ہونے والے بچے
آنکھوں میں دیواریں لے کر پیدا ہوتے ہیں

اور چھتوں کے خواب دیکھتے ہوئے
زندگی کا زیادہ حصہ

ناکامی کا طعنہ سنتے ہوئے گزار دیتے ہیں
طعنہ سننے والی آنکھوں میں

آنسو اور شکایت
ایک فطری عمل ہے

جس کا رد عمل بھی
آبادی میں اضافے کی وجہ بن سکتا ہے