EN हिंदी
یہ دل مانگے مور | شیح شیری
ye dil mange mor

نظم

یہ دل مانگے مور

ف س اعجاز

;

پچھلے دو تین سال سے اکثر
گھر میں اک اشتہار دیکھتا ہوں

جس میں لکھا ہے
یہ جو ہیں تین لفظ انگریزی

آج تک یہ سمجھ میں آ نہ سکا
ہیں خدا کے لئے کہ میرے لئے

میں تو مفہوم ان کا پا نہ سکا
کیا خدا دیکھتا ہے ذی ٹی وی

روز جب رات گھر پہنچتا ہوں
سونی جیبوں کو میں ٹٹولتا ہوں

میری بیوی کی آنکھیں پوچھتی ہیں
آج بھی زندگی نے کم ہی دیا

لو تمہاری یہ نیند کی گولی
اک نئی نظم کہہ کے سو جاؤ