EN हिंदी
یعنی لا یعنی | شیح شیری
yani la-yani

نظم

یعنی لا یعنی

علی محمد فرشی

;

دال پانی
قصہ خوانی

پاک بچے
قوم خالص دودھ مکھن

زندگی حاضر
خدا لذت

کراری ہڈیاں میلا مسالے دار
پکتی کھچڑیاں ایوان بالا میں

گزرتے وقت کو دانا دکھاتی
مست گشتی پارٹیاں

ووٹر ٹماٹر چاٹ کھا لیں
اونٹ قربانی کے بکرے

ران چانپیں
سیخ پر بھنتی اندھیری چیخ

یلا دوڑ گلیوں میں
جموری بھاگتی شلوار کے نیفے سے باہر

جوں سنبھالے ماسیاں
خنزیرنی الھڑ ملاوٹ

دودھ پانی ایک کرتے رات دن
مرغ مسلم توڑتے

انگڑائیاں مسلم حرم کے واسطے
گھپ راستے جاتے نہیں ہیں چین کو

چاچا حرامی جانتا ہے