EN हिंदी
ویران راستے کی پیمائش | شیح شیری
viran raste ki paimaish

نظم

ویران راستے کی پیمائش

خورشید اکرم

;

ویرانے سے کاشانے تک
بس ایک قدم کی دوری ہے

ایک قدم ہو سکتا ہے ایک ساعت کا
ایک حیوانی عمر کا

یا ایک نوری سال کا
ویران راستے کی پیمائش کے لیے

خدا نے
فرشتہ مقرر نہیں کیا