انہیں ازل کی تتلیوں کے
رنگ کی تلاش تھی
خدا کے چھوٹتے ہوئے
خدنگ کی تلاش تھی
تو وہ
ہر اک محاورے کے اس طرف چلے گئے
زمیں کے ہر معاشرے کے اس طرف چلے گئے
وہاں جہاں سے جنگلوں کے راستے قریب تھے
وہاں جہاں سے زندگی کے حافظے قریب تھے
نظم
اس طرف
فرحت احساس