EN हिंदी
طوفانی رات میں انتظار | شیح شیری
tufani raat mein intizar

نظم

طوفانی رات میں انتظار

منیر نیازی

;

اس کے ریشمیں کپڑے ہیں یا تیز ہوا کا زور
چھن چھن کرتی پازیبیں ہیں یا پتوں کا شور

آنکھیں نیند سے بوجھل ہیں پر دل بھی ہے بے چین
اسی طرح سے کٹ جائے گی کاجل جیسی رین