یہ آنکھیں مہرباں تھیں
ہم نفس ہم درد اپنی تھیں
مگر اب ان سے کوئی اجنبی سی آنچ آتی ہے
مجھے یہ تو نہیں معلوم کیسے آگ بھڑکی ہے
جلا کیا ہے
بچا کیا ہے
مگر اتنا تو بتلا دو
تمہارے راکھ داں میں ادھ پیے سگریٹ ہیں یا میں ہوں
نظم
تمہارے لب پہ تھی میں بھی
حمیدہ شاہین