درد گر بے حد ہوا تو حوصلے بڑھ جائیں گے
تم زخم کریدو گے ہم اور نکھر جائیں گے
تیری رنجشوں نے سانس دی بے چینیوں نے نیند
ہمیں خوش نما ماحول اور سکون کاٹ کھائیں گے
خود کو گلے لگا کر رونا بھی ہے حسین
اپنے آپ سے لڑیں گے خود کی گود میں سو جائیں گے
یہ نا سمجھنا کے یہ رفتار ہے تم سے
تیرے ساتھ کے بغیر بھی ہم دور تلک جائیں گے

نظم
ترے بغیر
درشکا وسانی