EN हिंदी
تھا خواب میں خیال کو تجھ سے معاملہ | شیح شیری
tha KHwab mein KHayal ko tujhse muamla

نظم

تھا خواب میں خیال کو تجھ سے معاملہ

صلاح الدین پرویز

;

آندھیاں ہوتی ہیں کیا، طوفان کہتے ہیں کسے!
پہلے تو مٹی کی اک ہستی بنا، پھر مجھ سے پوچھا

بارشیں ہوتی ہیں کیا، سیلاب کہتے ہیں کسے!
پہلے تو کاغذ کی اک کشتی بنا، پھر مجھ سے پوچھا

پوچھتا کیا ہے بتا! اے خواب، میرے خیال سے
ٹوٹ جاتی ہیں میری نیندیں، ترے سنگار سے

دیکھ کر یہ جذبہ بے اختیاری، مہرباں
سر سے پا تک آتش خاموش ہو جاتا ہوں میں

''میں'' نہیں رہتا ہوں ''میں''
آغوش ہو جاتا ہوں ''میں''

دیکھتا ہوں جھانک کر دل میں، جہاں پردے میں گم
خوب صورت سی تری تصویر کا ناموس تھا

اب وہاں پر وہ نہیں، ناموس بھی کوئی نہیں
ہاں مگر تو ہے وہاں سر تا قدم

فانوس میں
پیرہن اک اک اتارے جا رہی ہے

کیا کہوں!
کیسے کہوں!

ہر راز اٹھ جانے کے بعد
میں تو مشکل ہو گیا آساں ہے تو

آئینے کے سامنے کی بات کیا
ہاں پس آئینہ بھی عریاں ہے تو

جن میں تھے تیرے زرد اور زمرد کے چراغ
جن میں تھے الماس تیرے اور الماسوں کے داغ

جن میں تھا اک حوض تیرا اور اس میں پھول باغ
جو اتارے ہیں بدن سے بے بدن، کیا چوم لوں!

نقش فریادی سے تیرے پیرہن، کیا چوم لوں!