تمہارے ہونٹوں کی ٹھنڈی ٹھنڈی تلاوتیں
جھک کے میری آنکھوں کو چھو رہی ہیں
میں اپنے ہونٹوں سے چن رہا ہوں تمہاری سانسوں کی آیتوں کو
کہ جسم کے اس حسین کعبے پہ روح سجدے بچھا رہی ہے
وہ ایک لمحہ بڑا مقدس تھا جس میں تم جنم لے رہی تھیں
وہ ایک لمحہ بڑا مقدس تھا جس میں میں جنم لے رہا تھا
یہ ایک لمحہ بڑا مقدس ہے جس کو ہم جنم دے رہے ہیں
خدا نے ایسے ہی ایک لمحے میں سوچا ہوگا
حیات تخلیق کر کے لمحے کے لمس کو جاوداں بھی کر دے!
نظم
تخلیق
گلزار