EN हिंदी
تحریر کی فرصت | شیح شیری
tahrir ki fursat

نظم

تحریر کی فرصت

فرحت احساس

;

ڈاکیہ سارے جہاں کی خبریں
لے کر آتا ہے مگر میرے لیے

کتنی آوازیں مرے ساتھ چلا کرتی ہیں
کبھی ماں باپ کے رونے کی صدا

کبھی احباب کے پھٹتے ہوئے جوتوں کی دکھن
کبھی دنیا کے چٹختے ہوئے اعضا کی پکار

صبح تا شام وہی ایک شب کا آہنگ
در و دیوار پہ اڑتی ہوئی راہوں کا غبار

راکھ دانی میں وہی سیکڑوں سوچوں کا دھواں
چائے کی پیالیاں پھینکے ہوئے لمحات کو لپٹائے ہوئے

شیلف میں دبکے ہوئے ذہن کے نا پختہ نقوش
میز پر نصف خطوں کا انبار

کون جانے انہیں تحریر کی فرصت کب ہو؟