EN हिंदी
سنا تھا چاند نکلے گا | شیح شیری
suna tha chand niklega

نظم

سنا تھا چاند نکلے گا

معروف رائے بریلوی

;

سنا تھا چاند نکلے گا
سنا تھا عید آئے گی

سنا تھا ایک رونق کوچہ و بازار میں ہوگی
سنا تھا تم بھی آؤ گے

سنا ہے چاند نکلا تھا
سنا ہے رونقیں تھیں کوچہ و بازار میں ہر سو

سنا ہے عید کی خوشیاں منائیں شہر میں سب نے
یہ سب کچھ تو ہوا لیکن

بس اک تم ہی نہیں آئے
بتاؤ کیوں نہیں آئے

بتاؤ دید کب ہوگی
ہماری عید کب ہوگی