EN हिंदी
سحر کے افق سے | شیح شیری
sahar ke ufuq se

نظم

سحر کے افق سے

فاروق مضطر

;

سحر کے افق سے
دیر تک بارش سنگ ہوتی رہی

اور شیشے کے سارے مکاں ڈھیر ہو کے رہے
دست و بازو کٹے

پاؤں مجروح تھے
ذہن میں کرچیاں کھب گئیں

اب کے چہرے پہ آنکھیں نہیں
زخم تھے

کس طرح جاگتے
کس لئے جاگتے

دیر تک یونہی سوتے رہے
لوگ کیا جانے کیا سوچ کر

مطمئن ہو گئے
لوگ خاموش تھے