وہ کسی ایک مرد کے ساتھ
زیادہ دن نہیں رہ سکتی
یہ اس کی کمزوری نہیں
سچائی ہے
لیکن جتنے دن وہ جس کے ساتھ رہتی ہے
اس کے ساتھ بے وفائی نہیں کرتی
اسے لوگ بھلے ہی کچھ کہیں
مگر
کسی ایک گھر میں
زندگی بھر جھوٹ بولنے سے
الگ الگ مکانوں میں سچائیاں بکھیرنا
زیادہ بہتر ہے