EN हिंदी
رخصت ہوتے وقت | شیح شیری
ruKHsat hote waqt

نظم

رخصت ہوتے وقت

ندا فاضلی

;

رخصت ہوتے وقت
اس نے کچھ نہیں کہا

لیکن ایئرپورٹ پر اٹیچی کھولتے ہوئے
میں نے دیکھا

میرے کپڑے کے نیچے
اس نے

اپنے دونوں بچوں کی تصویر چھپا دی ہے
تعجب ہے

چھوٹی بہن ہو کر بھی
اس نے مجھے ماں کی طرح دعا دی ہے