EN हिंदी
ربط | شیح شیری
rabt

نظم

ربط

اختر راہی

;

روح کے تحفظ میں
جسم کچلا جاتا تھا

اک زمانہ ایسا تھا
اک زمانہ ایسا ہے

روح کچلی جاتی ہے
جسم کے تحفظ میں

اک زمانہ آئے گا
جسم جب سپر ہوگا

روح کے تحفظ میں