چاند کی رات کا جادو
شام ڈھلے اک آہٹ دل میں ہوتی ہے!
دھیرے دھیرے شام کا سایہ اور بھی گہرا ہوتا ہے
شام سے رات کا ملنا
وصل کی خواہش اور بڑھا دیتا ہے
پورے چاند کی رات کا جادو جوبن پر آ جاتا ہے
جھیل کا روشن پانی چاند کا عکس اچھالے پھرتا ہے
ایک نشہ سا دل میں جیسے قطرہ قطرہ گرتا ہے
حسن کنول کے پھول سا کھلنے لگتا ہے
اک مانوس سی خوشبو تن کو چھوتی ہے
ایسے میں پھر مست ہوا کے جھونکے
چھیڑنے لگتے ہیں
اور میں پیار کے پاگل پن میں
ساون رت کی بدلی بن کر
دور فلک پر
اس کا ہاتھ پکڑ کر
اڑنے لگتی ہوں!!
نظم
پورے چاند کی رات کا جادو
ناز بٹ