EN हिंदी
پتنگ | شیح شیری
patang

نظم

پتنگ

جینت پرمار

;

کبھی کبھی من کرتا ہے
پتنگ بن کر آسمان میں اڑنے کا

گھر کی ٹوٹی چھت پہ چڑھ کر دیکھتا ہوں
رنگ برنگی کئی پتنگیں

لیکن نیلے آسمان کو
دیکھ نہیں پاتا ہوں میں

دکھائی دیتی ہے بس مجھ کو اپنی پتنگ
آسمان اور مرے درمیاں

حائل ایک پتنگ