EN हिंदी
پینٹنگ | شیح شیری
panting

نظم

پینٹنگ

گلزار

;

رات کل گہری نیند میں تھی جب
ایک تازہ سفید کینوس پر

آتشیں، لال سرخ رنگوں سے
میں نے روشن کیا تھا اک سورج۔۔۔

صبح تک جل گیا تھا وہ کینوس
راکھ بکھری ہوئی تھی کمرے میں