EN हिंदी
نظم | شیح شیری
nazm

نظم

نظم

شبنم عشائی

;

گاندھی پیس فاؤنڈیشن کے
اونچی چھت والے کمرے میں پڑی

سوچ رہی تھی
میں کل عید کیسے مناؤں گی؟

کہ زمین پھٹ گئی
بھونچال اتنا تیز تھا

میں بیڈ سے گر کر فرش پہ آئی
بالکل ویسے ہی

جیسے پچھلی چاند رات کو تم نے
میرے ہاتھوں میں

چوڑیاں چڑھاتے ہوئے
مجھے فرش پہ گرایا تھا

پھر عید کے دن بھی تم نے جھوٹ بولا تھا
اور تمہارے جھوٹ بولنے پر

سچ کی زبان ذبح کر کے
میں نے جو قربانی دی تھی

کیا عید منانے کے لیے کافی نہیں
یہ سوچتے ہوئے

اونچی چھت والے کمرے میں
چاند رات گزر گئی