یہ خوب صورت مورت
جو صدیوں سے
انسانی تہذیب کی امین ہے
شاید
کسی دیوانے کی صدائیں
پتھروں پر
منجمد ہو جانے سے بنی تھی
اس کے جذبات کی عکاس ہے
جن کے تقدس نے
فن کا روپ لے کر
ایک بے جان جسم میں
زندگی ڈال دی
جو آج بھی زندہ ہے
کل بھی رہے گی
کہ وہ
محبت ہے
جس کی صفت
کبھی فنا نہیں ہوتی
نظم
نٹراج
نوفل آریہ