EN हिंदी
موم کی گڑیا | شیح شیری
mom ki guDiya

نظم

موم کی گڑیا

شیریں احمد

;

موم کی گڑیا
خالی آنکھوں سے

اپنی خالی مٹھی کو
پگھلتے دیکھ رہی ہے

کل تک
ترازو اس کے ہاتھ میں تھی

آج
ایک فیصلہ دینے کے بعد

مجرم بنی کھڑی ہے
اور اپنی خالی مٹھی کو پگھلتا دیکھ رہی ہے