ہندو مسلم سکھ عیسائی
سب مل کر اک گیت لکھیں گے
گیت کی دھن پر عہد کریں گے
ساری نفرت بھول کے ہم اک ہو جائیں گے
اک دوجے کے دکھڑوں میں ہم کھو جائیں گے
تم بھی انساں ہم بھی انساں
پیار ہی ہے ہم سب کا ایماں
نیا مذہب تشکیل کریں گے
اب نہ کوئی بت ہم پوجیں گے
جگ میں انساں راج رہے گا
یکجہتی کا تاج رہے گا
آؤ مل کر گیت لکھیں ہم
گیت کی دھن پر عہد کریں ہم
نظم
مذہب انسانیت
یوسف راحت