EN हिंदी
میں رکھ دیتی ہوں تمہارا نام فوٹو گرافر | شیح شیری
main rakh deti hun tumhaara nam photographer

نظم

میں رکھ دیتی ہوں تمہارا نام فوٹو گرافر

تنویر انجم

;

لوگ سمجھتے ہیں
تمہارا ایک ہی نام ہے

مگر میں جانتی ہوں ایسا نہیں ہے
میں تو رکھ لیتی ہوں ہر روز

تمہارا ایک نیا نام
لو آج میں رکھ دیتی ہوں تمہارا نام

فوٹو گرافر
تو اپنے نام کے مطابق

تم اتارو تصویروں میں
اپنی آنکھیں، ناک، رخسار اور ہونٹ

اور ای میل کرتے رہو مجھے
تاکہ میں اتارتی رہوں

تم پر سے نظر بند
اور دکھاؤ اپنی مسکراہٹ، ہنسی اور قہقہے

تاکہ میں دکھا سکوں سب کو
تمہاری خوشی

اور دکھاؤ اپنے آنسو
تاکہ میں انہیں تصویر ہی سے پونچھ دوں

اور کوئی دوسرا نہ دیکھے
اپنے نام کے مطابق

بناؤ ان سب کی تصویریں
جن سے تمہیں محبت ہے

تاکہ میں گنتی رہوں انہیں
اور رکھوں نظر

ان کی بڑھتی یا گھٹتی ہوئی تعداد پر
اور غور کرتی رہوں

ان کے خد و خال سے ظاہر
ان کے کردار پر

اور چونکہ تم نہیں اتار سکتے
بہت دور سے

میری تصویر
مانگ لو مجھ سے میری ایک تصویر ای میل سے

اور اپنی مہارت سے
اسے اوپر سے جوڑ دو

کسی ایسی تصویر میں
جو تھوڑی سی خالی ہو