EN हिंदी
میں کسی کونے میں | شیح شیری
main kisi kone mein

نظم

میں کسی کونے میں

سبودھ لال ساقی

;

میں کسی کونے میں خائف سا کھڑا ہوں
اور چھپ کر دیکھتا ہوں

ان گنت سایوں کی بھیڑ
افراتفری میں ہر اک سو

اور کرتا ہوں تصور
قید ہیں سینے میں اک اک سائے کے

بس مشینی دھڑکنیں
ذہن ہیں بیمار ان کے

قرض ہے احسان ہے ہر سانس ان کی
کھوکھلی ان کی نگاہیں دیکھتی ہیں

پر بنا بینائی کے
مردہ ہیں احساس ان کے

ایک نازک ننھا ہاتھ
میری اک انگلی پکڑ کر

مجھ کو واپس کھینچتا ہے
اس بھیانک خواب سے

مطمئن کرتی ہے
اک معصوم ننھی مسکراہٹ

زندگی زندہ ہے اب بھی