EN हिंदी
مشین | شیح شیری
machine

نظم

مشین

ندا فاضلی

;

مشین چل رہی ہیں
نیلے پیلے لال لوہے کی مشینوں میں

ہزاروں آہنی پرزے
مقرر حرکتوں کے دائروں میں

چلتے پھرتے ہیں
سحر سے شام تک پر شور آوازیں اگلتے ہیں

بڑا چھوٹا ہر اک پرزہ
کسا ہے کیل پنچوں سے

ہزاروں گھومتے پرزوں کو اپنے پیٹ میں ڈالے
مشینیں سوچتی ہیں

چیختی ہیں
جنگ کرتی ہیں

مشینیں چل رہی ہیں